6 جولائی، 2026، 4:52 PM

شہید رہبر کی تشییع میں عوام کی تاریخی شرکت، تہران میں تل دھرنے کی جگہ نہیں، بین الاقوامی میڈیا

شہید رہبر کی تشییع میں عوام کی تاریخی شرکت، تہران میں تل دھرنے کی جگہ نہیں، بین الاقوامی میڈیا

بین الاقوامی میڈیا نے رپورٹ کیا کہ تہران کی سڑکیں اور چوراہے لاکھوں سوگواروں سے بھر گئے، جبکہ شہید رہبر کو تاریخی انداز میں الوداع کہنے کے لیے عوام کا بے مثال اجتماع دیکھنے میں آیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، تہران میں شہید امت امام خامنہ ای کی تشییع جنازہ میں کئی ملین افراد کی شرکت کررہے ہیں۔ عوام کی بڑی تعداد میں شرکت کو غیر ملکی میڈیا میں وسیع پیمانے پر کوریج دی جارہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق، روسی نشریاتی ادارے رشیا ٹوڈے نے شہید رہبر انقلاب اسلامی ایران آیت اللہ سید علی خامنہ ای کی تشییع کے بارے میں اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ تہران کی سڑکوں اور چوراہوں پر عوام کی شرکت غیر معمولی اور بے مثال ہے، یہاں تک کہ شہر میں تل دھرنے کی بھی جگہ نہیں۔

رپورٹ کے مطابق، شہید رہبر کی تشییع کے چوتھے روز تہران ایک غیر معمولی منظر پیش کر رہا ہے، جہاں لاکھوں ایرانی شہری اپنے رہبر کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لیے جمع ہیں۔

رشیا ٹوڈے نے مزید کہا کہ شہید رہبر اور ان کے اہل خانہ کی تشییع میں عوام کی بے مثال شرکت دیکھنے میں آئی، جبکہ لاکھوں افراد مقررہ راستوں پر موجود رہے اور اپنے محبوب رہبر کو تاریخی انداز میں الوداع کہا۔

رپورٹ میں ایرانی عوام کی بھرپور موجودگی کو نمایاں قرار دیتے ہوئے بتایا گیا کہ سوگواروں کی جانب سے جلوس کے دوران "لبیک یا حسینؑ" کے نعرے مسلسل گونجتے رہے۔

News ID 1940166

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha